ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / زماٹو نے 540 ملازمین کو کیا ملازمت سے فارغ، آٹومیشن کو بتایا وجہ

زماٹو نے 540 ملازمین کو کیا ملازمت سے فارغ، آٹومیشن کو بتایا وجہ

Sun, 08 Sep 2019 17:56:20    S.O. News Service

بنگلورو،8ستمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)آن لائن فوڈ ڈلیوری کمپنی زمیٹو نے 540 ملازمین کو نوکری سے نکال دیا ہے۔کمپنی نے یہ قدم آٹومیشن کی وجہ سے اٹھایا ہے۔ہفتہ کو کمپنی نے ایک بیان جاری کر کے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر آٹومیشن ہوا ہے، جو ملازمین کی چھٹنی کی بڑی وجہ ہے۔گڑگاؤں میں قائم زمیٹو نے صارفین کے لئے سپرٹ ٹیم، مرچنٹس اورڈلیوری بوائے میں سے دو ماہ کے اندر اندر 540 لوگوں کو نکال دیا۔کمپنی کا کہنا ہے کہ ہمارے ٹیکنالوجی پرڈکٹس اور پلیٹ فارم میں اچھائی بہتری اور کاروبار بھی مسلسل بڑھ رہا ہے۔اس کی وجہ سے براہ راست آرڈر متعلق سپرٹ کوریج کم ہوئی ہیں۔سروس سے منسلک مسائل حل کرنے میں ہماری رفتار اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مطابق اب ہمارے صرف 7.5 فیصد آرڈرز کے لئے اسپرٹ کی ضرورت ہوتی ہے، جو مارچ میں 15 فیصد تھی،اب زیادہ تر شکایات چاباٹ سے سلجھا لی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے رفتار میں اضافہ ہوا ہے اور کسٹمر سروس کی کوالٹی بھی۔زمیٹو کا کہنا ہے کہ 10فیصد عملے کی چھٹی کرنے کا فیصلہ لینا اتنا آسان نہیں تھا،نکالے جانے والے ملازمین کو کمپنی 2-4 مہینے کی برخاستگی تنخواہ دے رہی ہے، جو ان کی تنخواہ کے مطابق ہوگا اور ساتھ ہی نوکری تلاش کرنے میں ان کی مدد بھی کر رہی ہے۔


Share: